اٹک: مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پرفائرنگ - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 17 July 2018

اٹک: مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پرفائرنگ

Sheikh Aftab

اٹک : سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی اموراورمسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اٹک ون سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار پرفائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب وہ کامرہ سے انتخابی جلسے کے بعد گھرواپس جا رہے تھے۔

شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ کامرہ کے قریب میری گاڑی پرفائرنگ کی گئی، نامعلوم افراد کے حملے میں محفوظ رہا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب این اے 55 اور ان کے صاحبزادے شیخ سلمان سرور بھی اٹک سے ن لیگ کے ٹکٹ پر صوبائی نشست کے لیے امیدوار ہیں۔

چمن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سابق سینیٹر داؤد خان زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ روز چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال 6 مئی کو سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجروڑ میں کارنر میٹنگ کے بعد ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post اٹک: مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پرفائرنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NmTcK0

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();