الماتی: قازقستان میں ایک مسافر طیارہ الماتی ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے کے شکار طیارے میں 100 مسافر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق سو مسافروں کو لے جانے والا طیارہ بک ایئر آج صبح قازقستان میں الماتی ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، قازقستان سول ایوی ایشن کمیٹی نے حادثے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بک ایئر کا طیارہ الماتی ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی سروس کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا، طیارے میں زندہ بچ جانے والوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
Bek Air Fokker 100 aircraft has crashed near Almatay, Kazakhstan, with 95 passengers and 5 crew onboard. Reports indicate that there are survivors. My prayers for the passengers and their families. pic.twitter.com/M95lyC1FJu
— Airplane Ben (@BenAirplane) December 27, 2019
طیارہ قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی سے ملک کے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا، الماتی ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں 95 مسافر اور پانچ عملے کے ارکان سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے بعد مطلوبہ بلندی حاصل نہ کر سکا اور ایک کنکریٹ بیرئیر سے ٹکراتے ہوئے ایک دو منزلہ مکان پر گر گیا۔ طیارے میں آگ نہیں لگی، جس کی وجہ سے اموات زیادہ نہ ہونے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ایک خصوصی کمیشن قائم کیا جائے گا۔
The post قازقستان میں 100 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ruhxbm
No comments:
Post a Comment