وزیر اعظم آج کراچی آ رہے ہیں: گورنر سندھ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 26 December 2019

وزیر اعظم آج کراچی آ رہے ہیں: گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کے دورے پر آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج مختصر دورے پر سہ پہر 3 بجے کراچی پہنچیں گے، وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وفاقی وزیر اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کر کے 10 بجے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابی مہم کے عشائیے میں صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کے دورے میں کراچی کے مسائل پر بھی بات ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں ایک سال میں معاشی لحاظ سے بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان کی پوزیشن بہتر کر دی ہے، ایف بی آر کی اصلاحات اور ٹیکس نظام میں بہتری سمیت اہم مسائل میں بزنس کمیونٹی موجود ہوتی ہے، بزنس کمیونٹی ہم پر اعتماد کرے اور ہماری مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر ان کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایئر پورٹ جانے سے معذرت کر لی ہے، کہا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو بھی وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ایئر پورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔

The post وزیر اعظم آج کراچی آ رہے ہیں: گورنر سندھ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/377Xcrq

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();