کراچی: ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گروہ بے نقاب کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی اینڈ آئی ڈائریکٹوریٹ کراچی نے دس ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ایک گروہ کا انکشاف کیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کا یہ مافیا ملک گیر سطح پر منظم ہے، یہ گروہ جعلی اور بوگس انوائسز سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا رہا ہے۔
کارروائی کے دوران آئی اینڈ آئی آئی آر نے کراچی میں رجسٹرڈ 10 جعلی صنعتی یونٹس کا سراغ لگایا، ڈائریکٹوریٹ نے جعلی یونٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ تمام جعلی کمپنیاں رجسٹرڈ پتوں پر دستیاب نہیں تھیں، جعلی کمپنیوں نے ٹیکس رجسٹریشن کے لیے رہایشی علاقوں کے پتے استعمال کیے۔
کراچی میں رجسٹرڈ 10 جعلی یونٹس میں شاہد انٹرپرائزز، ہاشمی ٹریڈرز، رضوان انٹرپرائزز، لکی کارپوریشن، زید انٹرپرائزز، زاہد اینڈ کمپنی، کھتری انٹرپرائزز، ایس ایس ایس ایکسپو اور اے ون پیکیجز شامل ہیں۔
ذرایع کے مطابق ان جعلی کمپنیوں نے دو سالوں میں اربوں کا لین دین ظاہر کرنے کے باوجود ایک روپے کا بھی ٹیکس ادا نہیں کیا، جعلی کمپنیوں کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
The post 10 ارب روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گروہ بے نقاب، ماسٹر مائنڈ کے لیے چھاپے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EXSPTQ
No comments:
Post a Comment