قاتلوں کی 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 23 December 2019

قاتلوں کی 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی

خانیوال: پنجاب کے ضلع خانیوال کے ایک نواحی گاؤں میں قاتلوں نے قانون سے بے خوف ہو کر 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ 79/10R کے قریب تہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، جب کہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولیں ملتان عدالت سے پیشی بھگت کر گھر جا رہے تھے، کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، مرنے والوں کی شناخت بخت علی شاہ، مراتب علی شاہ اور فخر علی شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق قاتل اور مقتولین رشتہ دار ہیں، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

تین افراد کے قتل کے بعد مخالفین نے ویڈیو پیغام میں مزید قتل کی دھمکیاں بھی دیں، قاتلوں کا کہنا تھا کہ مقتول خاندان کے مزید 8 افراد کو قتل کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  خانیوال: موٹروے پر بس اور ٹریلرمیں تصادم، 3 افراد جاں بحق

واقعے کے بعد ایس ایچ او کچا کھوہ اور ڈی پی او خانیوال جائے وقوعہ پر پہنچے، نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کچاکھوہ منتقل کر دیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کروا دی گئی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی شخص تقی شاہ کو ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچاکھوہ کے نواحی گاؤں 38/10R کے جلال خیل برادری کی آپس میں عرصہ دراز دشمنی چلی آرہی تھی۔

The post قاتلوں کی 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PRghZn

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();