کراچی: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر کردی، قومی ٹیم نے 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرا نمبر حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر شاہینوں کی پوزیشن بہتر ہوگئی، ڈرا ہونے والے پنڈی ٹیسٹ سے ملے 20 پوائنٹس جبکہ کراچی ٹیسٹ کی جیت نے 60 پوائنٹس دیے۔
پاکستان ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی، قومی ٹیم نے اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 4 ٹیسٹ کھیلے، 2 ہارے، 1 ڈرا اور ایک جیتے، پوائنٹس ٹیبل پر 216 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ 360 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
پاکستان محفوظ ملک ہے، سیکیورٹی بھی بہت اچھی ہے: کپتان سری لنکن ٹیم
واضح رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے۔
سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کی، قومی ٹیم کی اس شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔
The post شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PSJSBN
No comments:
Post a Comment