امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 21 December 2021

امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام

واشنگٹن: امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ کے کافی عرصے سے زیر تجربہ AGM-183A قسم کے فضائی ہائپر سونک میزائل نظام کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام ہو گیا۔

امریکی فضائیہ کی تجرباتی کمان گاہ کے شعبہ اسلحہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ہیتھ کولنز نے وارزون نامی جریدے کو بتایا کہ 15 دسمبر کو ہم نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا جو کہ ناکامی سے دوچار ہوا۔

جنرل کونلز نے بتایا کہ تجربے کے دوران بی 52 ایچ بمبار طیارے پر نصب میزائل نا معلوم وجہ سے طیارے سے علیحدہ نہ ہو سکا۔ فضائیہ کی جانب سے ایک بوسٹر ٹیسٹ فلائٹ کی بھی کوشش کی گئی تاہم نامعلوم رکاوٹ کی وجہ سے اسے ختم کیا گیا۔

خلائی محاذ پر امریکا کو بڑا دھچکا، میزائل تجربہ ناکام

انھوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کو فیکٹری میں واپس لے جایا جائے گا تاکہ اس کی ٹیلی میٹری اور آن بورڈ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا سکے، ان کا کہنا تھا کہ ہائپرسونک ہتھیار کی جانچ جلد سے جلد دوبارہ شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ اپریل میں ناکام ہوا تھا، اس وقت میزائل لے جانے والے طیارے میں کوئی مسئلہ آ گیا تھا، دوسری مرتبہ تین ماہ بعد  میزائل طیارے سے تو کامیابی سے علیحدہ ہو گیا تھا لیکن اس کا راکٹ انجن جلنے میں ناکام رہا۔

The post امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32hhMsL

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();