بیجنگ: چین میں گھر گھر کھانا پہنچانے کی سروس فراہم کرنے والے نوجوان نے خودکشی کرنے والے شخص کی جان آخری وقت پر بچا کر سب کے دل جیت لیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں ایک شخص نے خودکشی سے قبل کھانا آن لائن آرڈر کیا اور اُس پر ’یہ میرا آخری کھانا ہے‘ فرمائش کر کے لکھوایا۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ نے معمول کے مطابق آرڈر تیار ہونے کے بعد یہ ڈبہ ڈلیوری بوائے کو دیا جو گاہک کے گھر یہ لے کر پہنچا۔
رائیڈر نے گھنٹی اور دروازہ بجایا تو اندر سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر اُس کو شک ہوا تو فوری پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔
بائیک رائیڈر کے رابطہ کرنے پر پولیس فوراً مذکورہ گھر پہنچی تو کسٹمر نے دروازہ کھولنے سے انکار کیا اور بلندی سے نیچے کودنے کی دھمکی بھی دی۔
اس دوران پولیس اہلکاروں نے خودکشی کا ارادہ کرنے والے شخص کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی تو فائرفائٹرز نے فائدہ اٹھا کر اُس کے کمرے میں داخل ہوگئے۔
پولیس اہلکاروں نے بروقت اطلاع دینے اور نوجوان کی خودکشی ناکام ہونے پر ڈلیوری بوائے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے 60 نیند کی گولیاں لے کر بیٹھا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان والدین کا پیسہ ڈوبنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھا۔
The post فوڈ ڈلیوری بوائے نے خودکشی کرنے والے شخص کو عین وقت پر بچا لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3snlgoj
No comments:
Post a Comment