اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، تمام ممالک کے سفرا شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق غیرمعمولی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ مسلم امہ اور پاکستان کا اہم پیغام عالمی برادری اور اقوام عالم کےسامنے پیش کریں گے۔
پاکستان 45 سال بعد مسلم او آئی سی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، اسی وجہ سے ساری دنیا کی نظریں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس پر ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اجلاس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اجلاس کا مقصداسلاموفوبیا کے خلاف پیغام دینا اور افغان عوام کو درپیش مسائل پر اسلامی ملکوں سمیت دنیا کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔
اوآئی سی کےسیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اجلاس میں شرکت کےلیےاسلام آبا دمیں موجود ہیں، جو خود تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان کےقائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی ، سعودی عرب، یواےای، انڈونیشیا، بوسنیا، کویت سمیت تمام رکن ملکوں کے نمائندے، امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ملک چین، امریکا،برطانیہ، روس اورفرانس کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے، کانفرنس سے مخاطب ہونے کا تہہ دل سے منتظر ہوں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آج بہت سی آوازیں شامل ہو رہی ہیں، افغانستان کی صورتحال نازک اور قابل غورہے، اگر توجہ نہ دی گئی تو انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، جس کو روکنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
خصوصی تیاریاں
او آئی سی اجلاس کیلئے دارالحکومت کوبرقی قمقمقوں سے سجایاگیا، شاہراہیں برقی قمقموں سے جگمگا اٹھیں جبکہ شہر اقتدار میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پانچ ہزار سے زائد مستعد اہلکاروں کو ڈیوٹیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
The post اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا، تیاریاں مکمل، مہمان پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3E7m9DK
No comments:
Post a Comment