ممی کی تصویر سامنے لانے والے میڈیا ورکرز کی تصویر بہترین قرار - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 12 December 2021

ممی کی تصویر سامنے لانے والے میڈیا ورکرز کی تصویر بہترین قرار

جنوبی امریکا سے برآمد ہونے والی 800 سال قدیم رسیوں سے بندھی لاش کو کیمرے میں عکس بند کرنے والے میڈیا ورکرز کی تصویر ہفتے کی بہترین تصاویر میں شامل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما سے ایک ممی برآمد ہوئی تھی، جس سے متعلق ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ممی کم از کم 800 سے 1200 سال قدیم ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ نے ممی کی جنس اور قدامت کا درست اندازہ لگانے کےلئے اسے لیبارٹری منتقل کردیا تھا جہاں مختلف نشریاتی اور خبررساں اداروں کے کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز اس کی تصاویر لینے آئے۔

ایک موقع ایسا بھی آیا جب فوٹوگرافرز کے تصویر لینے کے دوران ان کی تصویر عکس بند کرلی گئی، جسے ہفتے کی بہترین تصویر قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ باقیات ایک ایسے شخص کی ہیں جو ملک کے اونچے پہاڑی علاقے میں رہتا تھا، اس کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کی جائے گی تاکہ زیادہ درست طور پر یہ معلوم ہو کہ یہ کتنی پرانی لاش ہے۔

مذکور شخص کی قبر سے مٹی کے برتن، سبزیوں کی باقیات اور پتھر کے اوزار بھی موجود تھے۔

The post ممی کی تصویر سامنے لانے والے میڈیا ورکرز کی تصویر بہترین قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EQicV6

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();