جامعہ کراچی میں اچانک تدریسی عمل معطل، امتحانات ملتوی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 12 December 2021

جامعہ کراچی میں اچانک تدریسی عمل معطل، امتحانات ملتوی

کراچی کی مادر عملی ‘یونیورسٹی آف کراچی’ کی انتظامیہ نے 13 دسمبر کو تدریسی عمل معطل رہنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کل بروز پیر 13 دسمبر کو صبح و شام کا تدریسی عمل معطل رہے گا۔

رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید نے اعلامیے میں کہا کہ جامعہ کراچی میں 13 دسمبر کو کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر عبدالوحید کا مزید کہنا تھا کہ ملتوی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اچانک امتحانات ملتوی کرنے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

The post جامعہ کراچی میں اچانک تدریسی عمل معطل، امتحانات ملتوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yhmulX

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();