پاکستانی لڑکی کی شادی میں ماں کی تصویر کے ہمراہ انٹری نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی آبدیدہ کردیا۔
شادی بیاہ کا موسم چل رہا ہے اور ہر طرف سے شادی کے انوکھے رسم و رواج کی ویڈیوز منظر عام آرہی ہیں اور انوکھی شادیوں اور رسم و رواج کے حوالے سے بھارت قابل ذکر ہے لیکن پاکستانی لڑکی نے اپنی شادی میں ایسی انوکھی انٹری دی ہے کہ مہمانوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
ماہا نامی فوٹوگرافر نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک پاکستانی دلہن کی 57 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کے ہمراہ ہال میں داخل ہورہی ہے لیکن اس کی ماں دنیا سے رخصت ہونے کے باعث اس کے ساتھ موجود نہیں ہے۔
ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ رخصتی کے وقت اس کے اہل خانہ باالخصوص ماں باپ ساتھ ہوں لیکن اس پاکستانی دلہن کے ماں انتقال فرما چکی تھیں جس کے باعث نے اپنی ماں کی تصویر ہاتھ میں تھامی اور ماں کی تصویر کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئی۔
دلہن کو ماں کی تصویر کے ہمراہ ہال میں داخل ہوتا دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی جب کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو صارفین کی آنکھیں بھی آبدیدہ ہوگئیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہا نے لکھا کہ ‘ان سب بیٹیوں کے نام جن کی ماں آج ان کے ساتھ نہیں ہیں، جیسے میری ماں’۔
ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں صارفین نے انتہائی جذباتی تبصرے کیے، ایک صارف نے کہا کہ ‘یہ ویڈیو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے’۔
The post پاکستانی دلہن کی مرحوم والدہ کی یادگار تصویر کے ساتھ انٹری نے سب کو آبدیدہ کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3e4bChR
No comments:
Post a Comment