قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ سامعہ آرزو کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ سامعہ آرزو کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی اہلیہ کے ہمراہ مری میں موجود ہیں، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں جارہے ہیں اور آپ کے پاس کون ہے؟‘
حسن علی کو تصاویر میں اہلیہ کے ہمراہ مری کی برف باری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل سامعہ آرزو نے ننھی پری ’ہیلینا حسن علی‘ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل سامعہ آرزو نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور محمد حفیظ کی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ حسن علی اور سامعہ آرزو اگست 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
The post حسن علی نے اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33upKPp
No comments:
Post a Comment