کے جی ایف 2 کے معروف اداکار چل بسے - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 9 May 2022

کے جی ایف 2 کے معروف اداکار چل بسے

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کے اداکار موہن جونیجاطویل علالت کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن جونیجا کناڈا کے ایک نامور اداکار و کامیڈین تھے، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے جبکہ مسلسل علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔

موہن جونیجا آخری مرتبہ فلم کے جی ایف چیپٹر 2 میں نظر آئے، یاد رہے اسی سیریز کی پہلی فلم یعنی کے جی ایف میں بھی انہوں نے کام کیا۔

موہن جونیجا نے کناڈا کے ساتھ ساتھ، تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔

سوشل میڈیا پر کے جی ایف کے پروڈکشن ہاؤس نے موہن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ان کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ٹوئٹر پر اس پیغام میں پروڈکشن ہاؤس نے کے جی ایف چیپٹر 2 میں موہن کے اسکرین گریب کو شیئر کیا اور موہن کے اہلِ خانہ سے ان موت پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JKXofI1

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();