سرکاری حج اسکیم کیلئے حج درخواستوں کی وصولی بینکوں میں آج سے شروع ہوگئی جبکہ آن لائن رجسٹریشن بھی جاری رہے گی۔
ملک بھر کے 14 نامزد بینکوں کی متعلقہ برانچز میں حج درخواستیں 9 سے 13 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہيں۔ درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے ٹوکن بھی جمع کرانا ہوگا۔ پاسپورٹ کے ساتھ 3 تصاویر، ویکسی نيشن اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہے۔
حج درخواستوں پر 15 مئی کو قرعہ اندازی ہو گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت امسال حج اخراجات سات سے 10 لاکھ روپے ہوسکتے ہیں۔ نجی حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات14لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔
سعودی عرب نے حتمی حج کوٹہ اور حج ایام کے دوران اخراجات کا اعلان نہيں کيا جس کی وجہ سے سرکاری حج اخراجات کا تعین نہیں ہوسکا۔ نجی اسکیم کے تحت بھی حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔
وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور اپریٹرز کو عوام سے حج اخراجات لینے سے منع کرديا ہے۔ نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات 14 لاکھ یا اس سے بھی زيادہ ہو سکتے ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/5bcqXpJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment