کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 28 May 2022

کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے

کراچی میں شہری نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو مارے گئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرنے کے لیے موٹر سائیکل سے اترے تو اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں ملزمان ڈکیت تھے جنہیں شہری نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مارے گئے ڈکیتوں سے اسلحہ اور کئی چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بھی پولیس کو بتایا کہ ملزمان لوٹ مار کرنے کے لیے موٹر سائیکل سے اترے تھے شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں ڈکیت مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A18BlXR

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();