شیخوپورہ میں آئل ٹینکر پھٹنے سے دکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
شیخوپورہ کے نواحی علاقے جبراں منڈی، حافظ آباد روڈ پر تیل ایجنسی میں آئل ٹینکر سے تیل نکالنے کے دوران اچانک آگ لگنے سے ٹینکر پھٹ گیا، جس سے دوکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 3 افرد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو شیخوپورہ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد موقع پر پہنچ کر آپریشن کو لیڈر کررہے ہیں، ملبے میں مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والوں میں 4 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں مزید 2 افراد دم توڑ گئے۔
from SAMAA https://ift.tt/S2WRidT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment