کینپ 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ بند ہوگیا، ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ ہے اور نہ ہی بجلی کی کمی، صرف بجلی چوری اور کم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق کراچی میں قائم کینپ 2 پاور نیوکلیئر پاور پلانٹ بند ہوگیا، جس کے باعث نیشنل گرڈ سے 1100 میگا واٹ بجلی نکل گئی اور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
مزید جانیے: عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں اضافہ
حکام کے مطابق کے ٹو پاور پلانٹ سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کیا گیا ہے، پاور پلانٹ کی مینٹی ننس میں 45 دن لگ سکتے ہیں۔
پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار 20 ہزار 400 میگاواٹ ہے، شارٹ فال بڑھنے کے باعث مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/joxw4hC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment