رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اسلام آباد کے علاوہ 5 ديگر شہروں ميں بھی دھرنوں کا اشارہ ديديا۔
ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف جائیں گے لیکن کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ بھی اسلام آباد بنیں گے۔
دوسری جانب 25 مئی کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جہاں سابق وزیراعظم عمران خان نے ساری قوم کی اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پہنچنے کی خواہش ظاہر کی ہے وہیں یہ بھی بتایا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد پہنچنے کے لیے جلد از جلد نکلیں کیونکہ اُنھیں خدشہ ہے کہ اس مارچ کو روکنے کے لیے مواصلاتی ذرائع بند کیے جا سکتے ہیں۔
اُنھوں نے بیوروکریسی اور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُنھوں نے کوئی غیر قانونی کام کیا تو وہ ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔
عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہییں، اگر قوم ان چوروں کو لانا چاہتی ہے تو بے شک لے آئے مگر کوئی باہر سے ہم پر ان کو مسلط نہ کرے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Qr9YaGE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment