ایران کے دارالحکومت تہران میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایران کے طاقتور پاسداران انقلاب کے ایک سینئر رکن کو ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل صیاد خدائے کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ دن کے اجالے میں پیش اس وقت پیش آیا جب وہ گھر کے باہر تھے۔
پاسداران انقلاب کے کرنل صیادخدائےعراق اور شام میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی حرکت صرف وہی عناصر کر سکتے ہیں جن کا تعلق عالمی مفادات سے ہو۔
خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بیان امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف براہ راست اشارہ ہے جس میں سب سے نمایاں اسرائیل ہے کیونکہ اس کی خفیہ ایجنسی موساد ایران میں کئی کارروائیاں کرتی رہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YtcpbVH
No comments:
Post a Comment