فریضہ حج کی ادائیگی مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے اور اس فریضے ادائیگی کے لیے لاکھوں فرزندان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔
حج کی ادائیگی کے لیے ہوائی جہاز سفر کا سب سے آسان ذریعہ ہے لیکن کچھ مسلمان اس سفر کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا ہی ایک افغان شہری نے بھی کیا ہے۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد نے حال ہی میں اپنی سائیکل پر حج کے سفر کا آغاز کیا ہے۔
نور احمد کے شوق کو دیکھتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش بھی کی گئی لیکن ان کے جواب نے حکومت وقت کو حیران کردیا۔
نور احمد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے طور پر سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اللہ کے احکامات کی پیروی کررہا ہوں۔
افغان شہری کے مطابق انہوں نے ایران اور عراق پہنچ کر ویزا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل 2016 میں روسی نوجوان جب کہ 2019 میں برطانوی شہری بھی حج کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کے سفر کے بعد مکہ پہنچے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gn0SyeI
No comments:
Post a Comment