کوک اسٹوڈیو کے گانے’پسوڑی‘کے ایک بار پھر چرچے، آخر کیوں؟َ - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 10 May 2022

کوک اسٹوڈیو کے گانے’پسوڑی‘کے ایک بار پھر چرچے، آخر کیوں؟َ

پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے مشہور گانے پسوڑی نے جہاں پاکستان سمیت بھارت میں مقبولیت حاصل کی وہیں پر اب یہ گانا یورپ میں بھی مقبول ہوا اور تاحال سوشل میڈیا پر گانے چرچے جاری ہیں ۔

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ‘پسوڑی‘ رواں سیزن کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست تھا۔ اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں پاکستانی گلوکار علی سیھٹی اور شے گل کا گایا ہوا گانا تیسرے نمبر پر ہے۔

اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور اس گانے کی دھوم نہ صرف پڑوسی ملک انڈیا میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سنائی دے رہی ہے تاہم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گانے کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب امریکی جریدے نے اس گانے کے حوالے سے ایک آرٹیکل شائع کیا۔

گزشتہ روز ’دا نیویارکر‘ نے علی سیٹھی کو اپنے نئے آرٹیکل کا عنوان قرار دیتے ہوئے پسوڑی نامی گیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے، آرٹیکل میں لفظ پسوڑی کا مطلب بھی بیان کیا گیا۔

پنجابی سے واقفیت رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ پسوڑی کا اردو میں درست متبادل شاید ہی دستیاب ہو، تاہم اگر اس لفظ کے مترادفات تلاش کیے جائیں تو وہ الجھن، مشکل اور مصیبت جیسے الفاظ کے ذریعے سامنے آئیں گے، گیت ایسے دو افراد کی نشاندہی کرتا ہے جنہیں ملاقات سے روک دیا گیا ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بظاہر پسوڑی ایسا گیت ہے جو ایک دوسرے سے لامتناہی فاصلے پر ہیں لیکن دونوں کے مابین الگ الگ ممالک یا ستاروں پر ہونے کے باوجود بھی کمال کا مضبوط رشتہ موجود ہے۔

امریکی میگزین ’دا نیویارکر‘ سے بات کرتے ہوئے علی سیٹھی نے بتایا کہ اس گانے کے بول انہوں نے گذشتہ سال میوزک پروڈیوسر زلفی خان کو آڈیو کی صورت میں بھیجے جسے سنتے ہی انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ گانا لوگوں کو بہت پسند آئے گا اس کے بعد زلفی نے انسٹاگرام پر شے گل کو ڈھونڈا اور زلفی نے ہی علی سیٹھی اور شے گل کو کوک اسٹوڈیو میں یہ گانا گانے کی پیش کش کی۔

جرمن گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اس گانے کو گایا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے پوسٹ کیا۔

مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

واضح رہے کہ پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/dlfGCS0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();