وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد میں شامل کابینہ اراکین کو برطرف کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس بلوچستان کے مطابق کابینہ سے نکالے گئے اراکین میں صوبائی وزراء اور مشیر شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق برطرف صوبائی وزیروں اور مشیروں میں نوابزادہ طارق مگسی، مبین خان، نعمت اللہ زہری اور مٹھا خان کاکڑ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملک نعیم بازئی ، شاہینہ کاکڑ بھی عہدوں سے برطرف ہونے والے اراکین میں شامل ہیں۔
مذکورہ وزراء، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف آج صوبائی اسمبلی میں جمع کیے گئے تحریک عدم اعتماد کے مسودے پر دستخط کئے تھے۔
واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم جمع کروا دی گئی ہے۔ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، یار محمدرند اور ظہور بلیدی نے جمع کروائی۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور عبدالقدوس بزنجو اپنی مدت پوری کریں گے۔
from SAMAA https://ift.tt/q87Z59M
via IFTTT
No comments:
Post a Comment