پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر سہریار آفریدی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات کیس کا سوموٹو لیا جائے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اپنے خلاف منشیات کیس میں ٹرائل سے کیوں بھاگ رہے ہیں، سپریم کورٹ سوموٹو لے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ ماضی میں عدالتی اصلاحات اور انتخابی اصلاحات کیوں نہیں کی گئی، اصلاحات کرتے تو آج یہ لوگ اس قسم کی باتیں نہ کرتے، ماضی میں ریکارڈ کیوں جل جایا کرتے تھے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کے انتقال کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتی ہے تو اس کو ویلکم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لیے تو بھارتی لوگ کہتے رہے کہ ہماری سرمایہ کاری ہے، نواز شریف بھارتی اور اسرائیلی اسٹیک ہولڈرز سے کیوں ملتے رہے، نواز شریف کی ضمانت شہباز شریف نے دی جس پر خود مقدمات ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7iZVuxY
No comments:
Post a Comment