قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نئے ہیئر کٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے پریس کانفرنس کے دوران نئے ہیئر کٹ سے متعلق صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جب پہلے میڈٰیا سے گفتگو کی تھی اس وقت آپ کے بالوں کا اسٹائل کچھ اور تھا اب کس سے متاثر ہوکر آپ نے یہ ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے؟
جواب میں شاہین آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں اگلی بار آؤں گا تو گنجا ہوجاؤں گا اگر آپ کو میرا ہیئر اسٹائل پسند نہیں ہے تو۔
فاسٹ بولر کا یہ جواب سن کر پریس کانفرنس میں موجود سب ہی افراد مسکرانے لگ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔
اس دوران پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/53dmrB6
No comments:
Post a Comment