’چلو مجھے ایک دن کا آرام تو ملا‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 25 May 2022

’چلو مجھے ایک دن کا آرام تو ملا‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی جانب سے آزادی مارچ جاری ہے اور مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔

تاہم اداکارہ صبا قمر اس سارے معاملے پر عمران خان کی شکر گزار ہیں۔

صبا قمر نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ خان صاحب، چلو مجھے ایک دن کا آرام تو مل گیا۔‘

اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، میکال ذوالفقار ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد بھی پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہوئے اور اداکار نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ مشی خان نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ آج سری نگر ہائی وے مارچ میں شرکت کے لیے جائیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8iJbHNP

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();