وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے الزام پر سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا جواب آگیا۔
شوکت ترین نے جواب میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کا الزام ہےکہ عمران خان نے زبردستی سبسڈی دلوائی معاشی ماہرین کی ٹیم نے پیٹرول، بجلی پر ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز دی، ٹارگٹڈسبسڈی پرعمل مشکل تھااس لیے4ماہ کیلئے سب کو سبسڈی دی۔
شوکت ترین نے کہا کہ حیران ہوں کہ مفتاح مجھےجھوٹا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم آفس، ماہرین معیشت نےسبسڈی کی تجاویزدی تھیں حتمی فیصلہ مشترکہ تھا جس کا دستاویزی ریکارڈ بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی پر 466 ارب کی سبسڈی مختص کی گئی تھی، پی ایس ڈی پی100ارب،پنجاب کےپی سے 140ارب لیے، منافع کے 120ارب اور ایف بی آرسے106ارب کی گرانٹ شامل تھی۔
سابق وزیر نے کہا کہ پیٹرول بجلی کی سبسڈی پرآئی ایم ایف سےبھی بات کی گئی آئی ایم ایف صوبوں، گیس کمپنیوں سے سبسڈی کی تصدیق چاہتاتھا مفتاح وزارت خزانہ کےحکام سےحقیقت معلوم کرسکتےہیں آئندہ جھوٹا کہنے کی جرات نہ کریں، میرا رویہ مہذب ہوتا ہے مایوسی کے شکار مفتاح اسماعیل حدسےتجاوزنہ کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/y74kUa2
No comments:
Post a Comment