شوبز انڈسٹری کے اداکار بلال قریشی کی اپنے بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اداکارہ بلال قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں بلال قریشی چیونگم چبا رہے ہیں اور ان کا ننھا بیٹا بھی انہی کے انداز میں ان کی نقل اتار رہا ہے۔
اداکار پھر بیٹھے سے پوچھتے ہیں کہ چیونگم کھانی ہیں اس پر رومان اثبات میں سر ہلاتا ہوا پھر بابا کی نقل اتارنا شروع کردیتا ہے۔
بلاول قریشی نے دو گھنٹے قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں۔
صارفین نے بلال نے بیٹے کی ویڈیو کو پسند کیا اور رومان کو ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔
واضح رہے کہ خوبصورت اداکار جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں گزشتہ برس مئی میں دوسرے بیٹے رومان کی پیدا ئش ہوئی تھی۔
اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا تھا کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام رومان ہے۔
خیال رہے کہ اداکار جوڑی نے 6 سال قبل فروری 2015میں شادی کی تھی اداکار جوڑی کا ایک بیٹا اور بھی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nms6At5
No comments:
Post a Comment