مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کےامريکی ٹی وی کو انٹرويو پر کہا ہے کہ اب يہ امريکی حکومت سے استعفے مانگے گا۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اب عمران خان امريکی حکومت سے استعفے مانگیں گے، پھر وہ وائٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
عمران خان کا اپنی حکومت کے خاتمے پر یہ موقف رہا ہے کہ انہیں امریکی سازش کے نتیجے میں ہٹایا گیا۔
امریکی ٓٹی وی چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو نے رواں برس 7 مارچ کو امریکا میں پاکستان کے سفیر کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے، ان کی یہ بات پاکستان کے معاملات میں کھلی دخل اندازی تھی، اس لئے انہیں عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
عمران خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ ان دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے سے ہی طے تھا۔ اگر وہ جنگ شروع ہونے کے بعد روس کا دورہ کرتے تو شکایت بنتی تھی، کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کر دے گا۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ حریک عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ میری پارٹی کے بیک بینچر سے رابطے میں تھا۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پہلے ہی عمران خان کے الزامات کی تردید کی جاچکی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/sa5t7PB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment