عمران خان جان دینے کیلئے تیار ہے، جھکنے والا نہیں، اسدعمر - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 2 May 2022

عمران خان جان دینے کیلئے تیار ہے، جھکنے والا نہیں، اسدعمر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اپیل پر چاند رات پر پی ٹی آئی کارکنوں کی کراچی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں جاری ہیں۔ اس عمر کہتے ہیں کہ عمران خان اپنی جان دینے کیلئے تیار ہے مگر جھکنے والا نہیں، عمران خان کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، عمران خان کو گرفتار کیا تو مارچ میں 20 لاکھ نہیں 50 لاکھ لوگ ہونگے۔

کراچی میں دو تلوار پر پی ٹی آئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی کال پر اسلام آباد مارچ میں 20 لاکھ لوگ جمع ہوں گے، سابق وزیراعظم کو گرفتار کیا تو مارچ میں 20 لاکھ نہیں 50 لاکھ لوگ آئیں گے، عمران خان اپنی جان دینے کیلئے تیار ہے مگر جھکنے والا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ توہین مسجد نبویؐ پر مریم بتائیں وہ خود کب معافی مانگیں گی، مسجد نبویؐ واقعے کی مذمت ہم کرچکے ہیں، عمران خان کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی،پاکستان کے پاس اللہ سے ڈرنے والا لیڈر عمران خان موجود ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مفاد میں فیصلہ کرتا ہے، آج قوم حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب کیساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے مگر غلامی قبول نہیں کریں گے۔

سابق گورنر عمران اسماعیل نےکہا کہ عمران خان کی کال پورے پاکستان کیلئے ہے، 31 مئی سے پہلے اس جعلی حکومت کا تختہ الٹ جائے گا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان نے زیرو پوائنٹ سے ایف 10 مرکز تک ریلی نکالی، جس کی قیادت ڈاکٹر بابر اعوان اور علی نواز اعوان نے کی، شرکاء نے پاکستان کا قومی پرچم اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/0syFLiw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();