فلمساز مسعود بٹ اور اداکار معمر رانا سنیما میں اداکار حیدر سلطان کے حوالے سے پریس کانفرنس کر ڈالی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فلمساز مسعود بٹ اور اداکار معمر رانا کا کہنا ہے کہ فلم گوگا لاہوریا کے خلاف ریلیز سے قبل ہی سازشیں شروع ہوگئیں تھیں۔
فلمساز مسعود بٹ کا کہنا تھا کہ فلم اچھی بری ہوتی ہے اس کا فیصلہ عوام کرتی ہے کوئی فنکار نہیں کرتا، حیدر سلطان راہی کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور اب اسے کبھی کسی فلم میں کاسٹ نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکار حیدر سلطان کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان بازیاں چل رہی ہیں جو غلط ہیں حیدر سلطان پنجابی فلموں کے خلاف بلاوجہ باتیں کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حیدر سلطان اپنے نام سے سلطان راہی ہٹا دے تو اس کی کوئی شناخت نہیں فلم گوگا لاہوریا میں خود اسے کاسٹ کیا لیکن یہ میری فلم کی عکسبندی مکمل نہیں کرواتا رہا اور اب پنجابی فلموں کے خلاف ہی بیان بازیاں کررہا ہے۔
ادکار معمر رانا نے کہا کہ اگر حیدر سلطان کو پذیرائی نہیں ملی تو اس میں انڈسٹری کو وہ بدنام نہ کریں، حیدر سطان کو سب سے معافی مانگنی چاہیے اگر نہیں مانگے گا تو اس کا انڈسٹری بائیکاٹ کرے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o5D0i9a
No comments:
Post a Comment