فرح خان کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کی تحقیقات کاآغاز - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 7 May 2022

فرح خان کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کی تحقیقات کاآغاز

نیب نے فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا، عوام کے پیسوں سے فائدہ اٹھانے کی شکایات پر نیب انکوائری جاری ہے۔

فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست ہیں، جن پر پی ٹی آئی دور حکومت میں کرپشن سے دولت بنانے کا الزام ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق ہیڈ آفس سے نیب لاہور کو شکایات کی باضابطہ دستاویزات موصول ہوگئیں، جس کے بعد فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

فرح خان کیخلاف عوام کے پیسوں سے فائدہ اٹھانے کی شکایات پر نیب انکوائری جاری ہے، سابق پبلک آفس ہولڈر کی اہلیہ کے طور پر حاصل کئے گئے فوائد کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرح خان پر شوہر سمیت دیگر پبلک آفس ہولڈرز سے بھی مالی فوائد کے حصول کا الزام ہے، تحقیقات کے بعد انکوائری کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب فرح خان نے کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر مسلم لیگی رہنماء عطاء تارڑ کو اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس میں فرح خان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، عطاء تارڑ کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی، لیگی رہنماء 7 روز میں معافی مانگیں اور معافی باقاعدہ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع کرائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ الزامات واپس نہ لینے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں 5 ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/w9DBAmU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();