آج ریاست،آئین اور اداروں کو چیلنج کیا گیا،وزیراعظم - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 8 May 2022

آج ریاست،آئین اور اداروں کو چیلنج کیا گیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایبٹ آباد میں عمران خان کے خطاب کو ملک کے خلاف سازش قرار دیدیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ریاست، آئین اور اداروں کو چیلنج کیا گیا۔ کارروائی کریں گے۔ مزید کہا کہ اداروں کیخلاف  سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی انا، تکبر اور جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے، پہلے معیشت ڈبونےکی سازش کی، اب خانہ جنگی کرانےکی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں، عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا، عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے۔

اس سے قبل آج صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کیاآئن اسٹائن ہے جوقوم اسکے پیچھے چلے گی، نومبر سے متعلق تبدیلیوں کا سوال ابھی قبل از وقت ہے، ہماری تو ابھی مدت 3 ہفتے کی ہے ہم نے عام آدمی کو ریلیف دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ناانصافی کی انتہاکی ہوئی ہے، صدر پاکستان ہر وہ کام کررہے جو غیرآئینی ہے، ہمارے پاس دو راستےہیں،محاذ آرائی کی طرف جائیں یاصبر کریں۔

انہوں نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ نے ساڑھے3 سال جتناعمران خان کا خیال رکھا کسی کا نہیں رکھا مگر عمران خان ڈیلیورکرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئے۔



from SAMAA https://ift.tt/rvL9OGa
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();