چترال میں سالانہ تہوار چلم جوش کے تقریبات کا آغاز - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 13 May 2022

چترال میں سالانہ تہوار چلم جوش کے تقریبات کا آغاز

رپورٹ: سیف الرحمان عزیز

چترال میں کیلاش کے سالانہ تہوار چلم جوش کا افتتاح کردیا گیا۔ تہوار14مئی سے شروع ہورہا ہے جو 16مئی تک جاری رہیگا۔

چلم جوش تہوار کیلاش کمیونٹی میں سردیوں کے اختتام اور بہار کی آمد کی خوشی میں منایا جا تا ہے۔

کیلاش کے تینوں وادیوں بمبوریت، بریر اور رمبور میں مئی کے مہینے میں جب گرمیوں کا آغاز ہو تا ہے اور پھولوں کی خوشبو وادی کو معطر کردیتی ہے تو یہ تہوار خوشی کی نوید سمجھا جاتا ہے۔

تہوار کے موقع پر بکریوں کا دودھ جمع کیا جا تا ہے اور نئے کپڑے زیب تن کیے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاؤں میں روایتی  رقص کی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔

تہوار کے تحت 14 مئی کو بریر ، 15 مئی کو رمبور اور آخری اختتامی تقریب 16 مئی کو بمبوریت میں ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں چیف قاضی شیر زادہ  کیلاش نے سیاحوں کو پنے پیغام کہا کہ وہ کیلاش کمیونٹی  کی ثقافت، رویات اور تخفظات کا خیال رکھیں اور بعیر اجازت روایتی رقص میں شرکت نہ کرے۔



from SAMAA https://ift.tt/nliEgL9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();