الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کيخلاف اسپيکر کے ريفرنس پر محفوظ فیصلہ کل دوپہر سنانے کا اعلان واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ منحرف اراکین کا فیصلہ سنانے سے قبل فريقين کو نوٹسز جاری کئے جائيں گے۔ پہلے بتایا گیا کہ فیصلہ بدھ دن 12 بجے سنایا جائے گا بعد میں کازلسٹ تبدیل کر دی گئی۔
اس سے قبل عمران خان کے خلاف بغاوت کرنے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کی رکنیت سے متعلق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز پر سماعت مکمل کر لی۔
باغی پی ٹی آئی ارکان کے وکلا نے دلائل میں کہا فلورکراسنگ کو ذاتی مفادات اور پارٹی میں آمریت سے الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا، عمران خان نے پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کا کہا تھا مگر الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا گیا ، یوں پی ٹی آئی کے تمام ایم پی ایز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی ۔ پرویزالہیٰ وزیراعلیٰ کےامیدوار تھے انہی نے بطور اسپیکر ریفرنس بھجوائے ، یہ مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ہے ریفرنسز مسترد کئے جائیں ۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کہ ہميں تو پتہ نہيں تھا کہ پارٹی ہدايات کيا ہيں؟ يہ دفاع درست منطقی اور جائز نہيں ہے۔ انہوں نے جوابی دلائل دینے کے بعد امید ظاہر کی کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے گا۔
from SAMAA https://ift.tt/g7hAXu5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment