پنجاب میں معذور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 17 May 2022

پنجاب میں معذور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبہ پنجاب کے علاقے پیر محل میں 8 سالہ معذور بچی کو درندوں نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پیر محل کے نواحی علاقے کی رہائشی 8 سالہ معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، بچی  کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں معذور بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بچی گھر میں اکیلی موجود تھی، بچی کا باپ شادی جبکہ ماں بھیک مانگنے گئی ہوئی تھی۔ بچی نور فاطمہ معذوری کے باعث بول نہیں سکتی، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ بچی کو پولیس تحویل میں ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کردیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/frYnbd6

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();