”بہو اچھی انسان ہو، بدتمیزی برداشت نہیں کروں گی“ - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 21 May 2022

”بہو اچھی انسان ہو، بدتمیزی برداشت نہیں کروں گی“

پاکستانی کی معروف اداکارہ اور گلوکار عاصم اظہر کی والدہ گلِ رعنا کا کہنا ہے کہ بہو اچھی انسان ہو، کسی قسم کی بدتمیزی برداشت نہیں کروں گی۔

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے 20 مارچ کو اچانک منگنی کا اعلان کر کے مداحوں کو سرپرائیز دیا تھا۔ جوڑی نے منگنی کی تصویر پر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عاصم اظہر کی والدہ گلِ رعنا نے کہا کہ چاہتی ہوں بہو ایک اچھی انسان ہو، کچھ گھروں میں بہوئیں صرف کام کرنے کے لیے لائی جاتی ہیں لیکن میں ایسا نہیں سمجھتی۔

گلِ رعنا نے کہا کہ بدتمیزی بالکل برداشت نہیں کر سکتی، میں نے عاصم کو بھی کہا ہے کہ کسی قسم کی بدتمیزی برداشت نہیں کروں گی، بہو ایک اچھی انسان ہو۔

ڈراموں میں کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گلِ رعنا نے اظہارِ خیال کیا کہ ناظرین کو منفی کرداروں کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، مجھے مداحوں سے بھی ایک شکوہ ہے کہ کردار کو پسند نہیں کرتے تو کردار کی بات کیا کریں لیکن اداکار کے پیچھے نہ پڑ جایا کریں۔

گلِ رعنا نے مزید کہا کہ اپنے نئے ڈرامے کے لیے ہدایت کار کے کہنے پر میں نے اپنا رنگ سانولا کیا کیوں کہ یہ ان کے کردار کی ڈیمانڈ تھی، کرداروں کے لیے حلیہ بدلنے پر مجھے اعتراض نہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ کردار کے ساتھ انصاف بہت ضروری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SlGOTnA

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();