ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے مستقبل قریب میں اپنے پہلا دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے۔
35 سالہ ارجیت سنگھ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یکساں مشہور ہیں اور ان کے گانوں کو سرحد کی دونوں جانب کافی پسند کیا جاتا ہے۔
گلوکار کے پاکستان مداح اس وقت جھوم اٹھے جب انہوں نے پاکستان کے دورہ کا ارادہ ظاہر کیا۔ حال ہی میں ارجیت سنگھ نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک کنسرٹ کیا جہاں سامعین پر سحر طاوی کر دیا۔
کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔
ارجیت سنگھ کا پاکستانی موسیقاروں سے اپنی محبت کا اظہار کرنا کوئی نئی بات نہیں کیوں کہ گلوکار نے اپنے ملک میں پاکستانی گلوکاروں پر پابندی کے خلاف بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vdi2TC5
No comments:
Post a Comment