معین علی نے تیسرے ٹی 20 میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 22 September 2022

معین علی نے تیسرے ٹی 20 میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان معین علی نے کہا کہ ہم اچھا نہیں کھیلے اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے ہیں تیسرے میچ میں ہم تبدیلیاں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ پارٹنرشپ توڑیں مگرایسا نہ ہوسکا بابر اور رضوان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

بابر اعظم کے سوال پر معین علی نے کہا کہ بابر کے اسٹرائیک ریٹ کو تنقید کا سامنا تھا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ برا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی اور رنز بھی زیادہ بنائے تھے امید یہی تھی کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہے لیکن بابر اور رضوان کی بیٹنگ شاندار رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 7 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yDpJn9B

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();