پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی سب سے کامیاب جوڑی کا اعزا حاصل کرلیا۔
پاکستانی اوپنرز نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنا رکھے ہیں تاہم بابر اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بناتے ہوئے 1800 رنز کا ہندسہ بھی عبور کرلیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان اوسط پارٹنر شپ اسکور 52 سے زائد ہے اور ان دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز کی شراکت قائم کرنیوالی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔
بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف کراچی میں دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا، جہاں دونوں کے درمیان 203 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/DqhCMgJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment