پاکستان کے سیاحتی مقام ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے مشترکہ کوششوں سے باحفاظت ریسکیو کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل سیاحتی مقام ناران میں بھاری گلیشئرز کے دوبارہ آنے کے باع محصور ہونے والے چار فیملیز کے 26 افراد کو مقامی پولیس اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے طویل اور سخت کوششوں کے بعد باحفاظت ریسکیو کر لیا ۔
عید کے موقع پر گلیشئرز دوبارہ شاہراہِ پر آنے سےمحصور ہونے والےسیاحوں میں چھ خواتین اور تین بچے بھی شامل تھے، جس کے بعد ان افراد کو بالا کوٹ پہنچا دیا گیا ہے،ریسکیو کرنے پر سیاحوں نے مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے حالیہ غیر متوقع بارشوں اور ناران آور ملحقہ علاقوں میں برفباری کے بعد تین مزید مقامی انتظامیہ نے ناران آنے والے سیاحوں پر پابندی عائد کر رکھی تاہم کاغان شوگران آور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاح آسکتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/91w4oEs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment