آخری اوور میں لگاتار پانچ چھکے، کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے تاریخ رقم کردی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 9 April 2023

آخری اوور میں لگاتار پانچ چھکے، کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے تاریخ رقم کردی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے بیٹر رِنکو سنگھ نے دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز کے خلاف تاریخ رقم کرتے ہوئے آخری اوورمیں پانچ لگاتار چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

احمد آباد کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے جیت کے لیے کے کے آر کو 205 رنز کا ہدف دیا۔

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے وجے شنکر نے 63، سائی سودرشن نے 53 اور شبمان گِل نے 39 رنز سکور کیے۔

کے کے آر کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے مِسٹری سپنر سنیل نارائن نے تین اور سویاش شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے کے آر نے بھی پر اعتماد بیٹنگ کی تاہم میچ میں قائم مقام کپتان راشد خان کی سپن بولنگ کے جال میں کے کے آر کے بیٹرز بری طرح پھنس گئے۔ راشد خان نے 17 ویں اوور کی پہلی تین گیندوں پر آندرے رسل، سنیل نارائن اور شاردُل ٹھاکر کو آؤٹ کر کے رواں سیزن کی پہلی ہیٹرک مکمل کی۔

کلکتہ نائٹ رائڈرز کو آخری آٹھ گیندوں پر 39 رنز درکار تھے جبکہ ان کی سات وکٹیں بھی گر چکی تھیں تو یہی گمان کیا جا رہا تھا کہ گجرات ٹائٹنز یہ میچ بآسانی جیت جائے گی۔

تاہم کے کے آر کے بیٹر رِنکو سنگھ نے یش دیال کی آخری پانچ گینوں پر پانچ چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی۔

آخری اوور میں کے کے آر کو 29 رنز درکار تھے۔

20 ویں اوور کی پہلی گیند پر اُمیش یادو نے ایک رن بناتے ہوئے سٹرائیک رِنکو سنگھ کو دی جس کے بعد رِنکو سنگھ نے اگلی پانچ گیندوں پر پانچ چھکے جڑ دیے۔

رِنکو سنگھ نے اپنی تاریخی اننگز میں 21 گیندوں پر چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 48 رنز سکور کیے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3KEPkdT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();