راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 500 ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی۔
راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کرلیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 500 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں مکمل کیں۔
5⃣0⃣0⃣ ODI wins recorded #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/hdDZp2NhDc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 27, 2023
پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔
پاکستان نے اب تک سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے جیتے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلا دیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 میچز جیتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eIaXBA6
No comments:
Post a Comment