الیکشن کمیشن کی جان سےپنجاب اسمبلی کےعام انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے دس حلقوں کے امیدواروں کے انتخابی نشانات کی لسٹ کے مطابق پی پی 145 سے حمزہ شہباز کو انتخابی نشان مور،پی پی 145 سے پی ٹی آئی کے وقار احمد کو پارٹی کا انتخابی نشان بلا ،پی پی 147 حمزہ شہباز کو انتخابی نشان کشتی الاٹ کیا گیاہے۔پی پی 147 سے پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان امیدوار ہیں ،پی پی 173 سے مریم نواز کو انتخابی نشان تندورالاٹ کیا گیا، پی پی 173 سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین نامزد ہیں۔
لسٹ کے مطابق پی پی 167 سے سیف الملوک کھوکھر کو ٹریفک سگنل، پی پی 167 سے پی ٹی آئی کے ملک ندیم عباس بارا میدان میں ہیں،پی پی 144 سے 34 امیداروں کو انتخابی نشانات الاٹ ،پی پی 144 سے 28 امیدوار آزاد کو حیثیت سے انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی سے رانا فقیر حسین ،پی ٹی آئی سے محمد یاسر کو پارٹی کا انتخابی نشان جاری کیا گیا، پی پی 145 سے 27 امیداروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے،پی پی 145 سے 21 امیداروں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات جاری کیے گئے، پی پی 145 سے پی ٹی آئی سے محمد آصف ، جماعت اسلامی سے محمد سلیمان کو پارٹی کا نشان جاری کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JlBIUmt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment