فرح گوگی کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday 19 April 2023

فرح گوگی کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی (عرف فرح گوگی) کی 70 کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب ہو گئی۔

سینئر صحافی انیق ناجی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فرح گوگی کے ڈیلر اعتراف جرم کر رہے ہیں۔

سینئر صحافی کی جانب سے بتایا گیا ڈیلر فرح گوگی کا اکاؤنٹنٹ ہے۔

ویڈیو میں ملزم بتا رہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) والے مجھے تنگ کر رہے ہیں۔

اس دوران نامعلوم شخص دوبارہ پوچھتا ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے آپ نے کہ وہ آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔

تو اس پر ملزم جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ میڈم فرح کے اکاؤنٹ میں جو پیسے جمع کروائے تھے اس کی وجہ سے۔

اسی دوران نامعلوم شخص دوبارہ پوچھتا ہے کہ کیا پیسے کمپنی کے اکاؤنٹ میں نہیں کرواتے تھے آپ؟؟

اس پر ملزم دوبارہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ نہیں ان (فرح گوگی) کے پرنسل اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرواتے تھے۔ میڈم مجھے اور ناصر کو گھر پر بلاتی تھیں، اور ہمیں پیسے دیتی تھیں۔

ملزم ویڈیو میں مزید بتاتا ہے کہ پیسے کبھی ایک کروڑ، کبھی دو کروڑ، کبھی تین کروڑ ملتے تھے، ہم نے صرف ڈیڑھ سال کے دوران 70 کروڑ روپے پیسے جمع کروائے ہیں۔

نامعلوم شخص دوبارہ کہتا ہے کہ اس کرپشن کا حساب فرح گوگی دیں گی تم کیوں پریشان ہو، اس پر ملزم جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ فرح گوگی خود تو باہر چلی گئی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ نے بالکل پیش نہیں ہونا۔ نہ نیب میں پیش ہونا ہے نہ ہی ایف آئی اے میں۔

نامعلوم شخص دوبارہ کہتا ہے کہ آپ کو نیب اور ایف آئی اے میں پیش ہو جانا چاہیے۔

اس پر ملزم کہتا ہے کہ وکیل کی جانب سے مجھے منع کیا جا رہا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب میں پیش نہیں ہونا، ہم خود ہی معاملہ کو دیکھ کر جواب دے دیں گے۔

ملزم کہتا ہے کہ میرے لیے بہت پریشانی بنی ہوئی ہے، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میڈم فرح گوگی خود تو باہر چلی گئی ہیں اور ہمیں یہاں پھنسا گئی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TK28OBy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();