وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سےالیکشن کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday 18 April 2023

وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سےالیکشن کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی

وزارت دفاع نےسربمہردرخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ، جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائےجائیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق سربمہردرخواست سپریم کورٹ سےوزارت دفاع کی جانب سےانتخابات کاحکم واپس لینےکی استدعا کی گئی ہے۔

وزارت دفاع نے استدعا کی ہے کہ دہشتگردوں اورشرپسندوں کےانتخابی مہم پرحملوں کا خدشہ ہے، قومی،بلوچستان اورسندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونےپرانتخابات کرائےجائیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنی اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے فنڈز جاری نہ کرنے کی وجوہات بتائی ہیں جبکہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ انتخابات کیلئے پیسے نہیں مل سکے، رپورٹ میں سیکیورٹی پلان نہ فراہم کئے جانے کا پہلو بھی شامل کیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VF5EoZK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();