پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتا ہے کہ ہم واقعتاً جنگل کے قانون کے شکنجے میں ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اس طاقتور، خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے طبقے نے ”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرے خلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یا یوں سمجھ لیجئے کہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/b1t0sSI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment