زمان انور جانی پہلوان نے ”رستم پاکستان“ کا ٹائٹل جیت لیا - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 7 May 2023

زمان انور جانی پہلوان نے ”رستم پاکستان“ کا ٹائٹل جیت لیا

گوجرانولہ کے زمان انور جانی پہلوان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بہاولپور کے آصف موچی پہلوان کو دھول چٹا کر ”رستم پاکستان“ کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ اضافی وقت میں پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسٹیڈیم میں رستم پاکستان کے ٹائٹل کےلیےگوجرانولہ کے زمان انور جانی پہلوان اور بہاولپورکے آصف موچی پہلوان کے درمیان زور آزمائی کا فائنل ہوا ، تیس منٹ تک ایک دوسرے پر داؤ پیچ لڑاتے دونوں پہلوان ایک دوسرے کے حربے ناکام بناتے رہے۔

دونوں پہلوانوں کوخوب داؤ پیچ کے باوجود زمین بوس نہ ہونے پرمقررہ وقت ختم ہونے پر پوائنٹس سکور کیلئے آمنے سامنے آنےکا موقع دیا گیا ،جہاں جانی پہلوان نے موچی پہلوان کو پچھاڑ دیا۔

اس دوران پنجاب اسٹیڈیم میں بھنگڑے اورڈھول پرفامنس کا بھرپور تڑلگایا جاتا رہا۔رستم پاکستان کا ٹائٹل جیتنے پر زمان انور جانی پہلوان کو گرز اور دس لاکھ کی انعامی رقم جبکہ رنر اپ آصف موچی پہلوان کو پانچ لاکھ کی انعامی رقم دی گئی۔

رستم پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے زمان انور جانی پہلوان نے ٹائٹل والد کے نام کردیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/POiT7sg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();