خانیوال،دو کلو آٹا چوری کرنے پر دکاندار کا 12 سالہ بچے بدترین تشدد، ویڈیو وائرل - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 2 September 2023

خانیوال،دو کلو آٹا چوری کرنے پر دکاندار کا 12 سالہ بچے بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

خانیوال میں دو کلو آٹا چوری کرنے پر دکاندار نے 12 سالہ بچے کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال بورا چوک میاں چنوں میں واقع آٹا اسٹور پر مالک نے آٹا چوری کے شبے میں 12 سالہ بچےکو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

آٹا اسٹور مالک نے نہ صرف رسی سے باندھ کر بچے پر تشدد کیا بلکہ اسے اٹھا اٹھا کر فرش پر پٹختا رہا۔

بچے پر تشدد کے دوران ایک ملزم ویڈیو بھی بناتا رہا،جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔واقعہ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DUNR9ur
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();