ویڈیو:امریکی ریاست کنٹیکی میں گھر کے اندر زنجیروں میں جکڑی عورت بازیاب - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 24 August 2023

ویڈیو:امریکی ریاست کنٹیکی میں گھر کے اندر زنجیروں میں جکڑی عورت بازیاب

امریکی ریاست کنٹیکی میں پولیس نے گھر میں زنجیروں سے جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیا، پڑوسیوں نے چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی تھی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پولیس کنٹیکی میں مذکورہ گھر پہچنی تو اسے پتا چلا کہ پہلی منزل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے کہ کوئی یہاں آ جا نہ سکے، پولیس کو دوسری منزل سے عورت کے چیخنے کی آوازیں آئیں۔

پولیس اہلکار جب سیڑھی لگا کر مکان کی دوسری منزل پر پہنچے اور کھڑکھی کے ذریعے اندر گئے تو وہاں انھوں نے ایک 37 سالہ خاتون کو بری طرح زنجیروں میں بندھا پایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت کے گلے میں زنجیر بندھی ہوئی ہے جسے کاٹنے کے لیے پولیس کو کلہاڑی اور بو کٹر (بڑی قینچی) کا استعمال کرنا پڑا تب کہیں جا کر عورت کو زنجیروں سے آزادی ملی۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے 36 سالہ بوائے فرینڈ جس کا نام موئسس مے ہے، اس نے یہ کہہ کر بلایا تھا کہ گھر کی صفائی کرنی ہے مگر مجھے بلا کر زنجیروں میں جکڑ دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، موئسس پر خاتون کو اغوا کرنے، ڈرانے دھمکانے، حملہ کرنے اور ہراساں کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/I5NKxZA

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();